25 مئی 2018 - 15:59
  یمن پر سعودی جارحیت میں اسرائیل کی شمولیت کا اعتراف

صہیونی اخبار ’’اسرائیل الیوم‘‘ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ یمن میں جاری یکطرفہ جنگ میں اسرائیل کی فوج میں شامل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ خیبر صہیون تحقیقاتی ویب گاہ کے مطابق صہیونی اخبار ’’اسرائیل الیوم‘‘ نے اس ریاست کی فضائیہ کے کمانڈر سے نقل کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں مشرق وسطیٰ کے دو ملکوں پر ایف ۳۵ جنگی طیاروں کے ذریعے فضائی کاروائی کی ہے جن میں سے ایک یمن ہے۔
اس اخبار کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی ریاست نے گزشتہ دنوں یمن پر بھی فضائی حملہ کیا ہے تاہم اسرائیلی حکومت نے اس کی تائید نہیں کی ہے۔
اسرائیل الیوم نے مزید کہا ہے: یمن پر حملوں کے ذریعے اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات میں مزید استحکام پیدا ہو گا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب یمن کی جنگ کے دلدل میں ایسا پھنسا ہوا ہے کہ اس کا وہاں سے بچ کر نکلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے ایسے میں سعودی عرب اس دلدل سے خود کو نکالنے کے لیے کبھی امریکہ کے آگے ہاتھ پھیلا رہا ہے اور کبھی اسرائیل کے آگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲